تحریک انصاف کو سلام ، مایوس نہ ہوں آپ کے مقدمات کا بھی میرے کیس جیسا انجام ہو گا ، جاوید ہاشمی

Read Time:52 Second

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنمائوں کو 9 مئی کیسز میں سنائی جانے والی سزاؤں پر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا ردعمل آ گیا۔

جاوید  ہاشمی نے ایکس پر پیغام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو کہا کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہو گا جو میرے کیس کا ہوا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے بہادر شیروں جنہیں سزا ہوئی ہے، آپ نے مایوس نہیں ہونا۔ آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے، اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post غزہ پر اسرائیلی ظلم کی نئی لہر، مزید 77 فلسطینی شہید، ڈبلیو ایچ او عملے کے 4 افراد گرفتار
Next post پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک