تیل کی قیمت مزید کم کرنا چاہتے ہیں، چین سے معاہدہ قریب ہے، ٹرمپ

Read Time:42 Second

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا تیل کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ تجارتی مذاکرات جاری ہیں، جس کے مثبت نتائج جلد متوقع ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک کے تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امریکی صنعت کا تحفظ کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔

امریکی صدرنے اس موقع پر ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکی برتری کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post فیصل بینک اور فاوری نے اسلامی ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ اور زرعی ڈیجیٹائزیشن کا پلیٹ فارم متعارف کرایا
Next post ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی