انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Read Time:50 Second

اسلام آباد: جنوبی افریقہ کے 18 سالہ نوجوان بیٹر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ نوجوان بیٹر نے یہ اعزاز ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کے خلاف انڈر 19 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

جورچ وین شالک وک نے 153 گیندوں پر 215 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چھ چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔ یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور سری لنکا کے ہسیتھابویا گوڈا کا تھا انہوں نے 2018ء میں 191 رنز بنائے تھے۔

جورچ وین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افر یقہ نے زمبابو ے کو 385 رنز کا بڑا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی انڈر 19 ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
Next post بھارت کشمیر میں جعلی مقابلوں کے ذریعے نوجوانوں کا قتل عام کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے: مشعال ملک