بھارت کشمیر میں جعلی مقابلوں کے ذریعے نوجوانوں کا قتل عام کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے: مشعال ملک

Read Time:1 Minute, 10 Second

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی و انسانی حقوق کی کارکن مشعال ملک نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایک اور کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 21 سالہ محمد پرویز کو جعلی مقابلے میں بہیمانہ طور پر شہید کر دیا گیا ہے، جو بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک اور خوفناک مثال ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر خطے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کھلاڑی، ڈاکٹر، طالبعلم، حتیٰ کہ عام شہری بھی ظلم و ستم سے محفوظ نہیں۔ بھارتی فورسز دہشتگردی کے نام پر کشمیریوں کو بے دردی سے نشانہ بنا رہی ہیں اور جعلی مقابلوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور بھارتی افواج کے ان جعلی مقابلوں اور قتل عام کا فوری نوٹس لیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہر جعلی مقابلہ کشمیریوں کے خلاف ایک اور سنگین جرم ہے، جسے نظر انداز کرنا عالمی ضمیر کی ناکامی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے مظالم کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دنیا کے سامنے سچ لاتے رہیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی
Next post پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ