میں نے اب تک 6 بڑی جنگوں کو رکوایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ سمیت اب تک 6 بڑی جنگوں کو رکوایا ہے۔اسکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں عالمی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف پاک بھارت نہیں بلکہ کانگو روانڈا سمیت اب تک 6 بڑی جنگوں کو رکوایا ہے۔ میں ہر جگہ امن کے لیے کوششیں کر رہا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے ہمیں نہیں بلکہ انہیں خود نقصان ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خونی جنگ لڑی جا رہی ہے اور اس جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزار فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ میں یہ جنگ رکوانے کے لیے بھی کوشاں ہوں اور کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے 10 سے 12 روز میں ڈیل ہو جائے۔ اگر جنگ نہ رکی تو پابندیاں اور ٹیرف کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے امریکی ملک مردہ ہو گیا تھا۔ ہم نے اسے پھر سے اٹھایا ہے۔ خوفناک لوگ امریکا میں بھاگے چلے آ رہے تھے، جنہیں امریکا میں داخل ہونے سے روکا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان تحریک انصاف کے تین رہنما نااہل قرار
Next post ہیپاٹائٹس قابلِ علاج، مگر پاکستان میں اس مرض سے اموات میں اضافہ کیوں؟