
پاکستان سے کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے ٹکراۓ گی
اسلام آباد: پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے مقابلہ ہو گا۔
بھارتی ٹیم نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان لیجنڈز کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو شکست دے کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کو 145 رنز کا ہدف دیا، یہ ہدف بھارت کو 14.1 اوور میں پورا کرنا تھا تاکہ وہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکے۔
بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 13.2 اوورز میں حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے، اس طرح سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت 31 جولائی کو مدمقابل ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
Average Rating