معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Read Time:1 Minute, 0 Second

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست سے دوچار بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16 ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔

جنرل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کا انجام وہی ہو گا جو معرکہ حق میں ان کے آقاؤں کا ہوا۔

انہوں نے کہا دہشتگردی نہ مذہب دیکھتی ہے نہ فرقہ اور نہ ہی نسل، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم اور یکجہتی ضروری ہے۔

آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش داخلی یا خارجی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم ہے مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان سے کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے ٹکراۓ گی
Next post یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان