
امریکا نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا
Read Time:34 Second
واشنگٹن: امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ٹیرف نہ دیا تو اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھار ت امریکا سے بھاری ٹیرف لیتا ہے،اب نہیں لے گا۔ تجارتی معاہدوں کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست آخری تاریخ ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
Average Rating