آئرلینڈ کے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند پیغام نے چار سال پرانا معمہ زندہ کردیا

Read Time:53 Second

اسلام آباد: آئرلینڈ کے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند پیغام نے چار سال پرانے معمہ کو زندہ کردیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تائیوانی ماہی گیروں کی گمشدگی کشتی کا ممکنہ ایس او ایس پیغام آئرلینڈ کے ساحل سے مل گیا۔

آئرلینڈ کے جزیرے انشیر کے ساحل پر سیل بوتل میں پیغام ملا جس میں انگریزی، چینی اور انڈونیشین زبانوں میں مدد کی اپیل کی گئی تھی۔

پیغام میں لکھا تھا کہ ہم کھو چکے ہیں، 3 افراد زخمی ہیں، مدد بھیجیں، انٹرنیٹ صارفین نے پیغام کو 2021 میں لاپتا ہونے والی کشتی سے جوڑ دیا۔

نوٹ کا اختتام چینی حرف “لی” اور نام “یونگ یو سنگ نمبر 18” کے ساتھ ہوتا ہے۔

یونگ یوسنگ 18 کشتی مڈوے ایٹول کے قریب خالی حالت میں ملی تھی، کشتی میں عملہ اور لائف بوٹ دونوں غائب تھے، کیس کو حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

تائیوان کے مچھلی گیر ایسوسی ایشن نے پیغام کی جانچ کا مطالبہ کردیا، مقامی پولیس نے بوتل ملنے کی تصدیق کی مگر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post غزہ میں جاری ظلم نسل کشی کے مترادف ہے، عالمی برادری عملی اقدامات کرے، ڈاکٹر زوہیر محمد زید
Next post امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان