
امریکہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ
Read Time:41 Second
کیلی فورنیا:امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی بحریہ کے مطابق لڑاکا طیارہ ایف 35 نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوا، پائلٹ محفوظ طور پر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔
امریکی بحریہ نے کہا کہ پائلٹ نے مہارت سے خود کو طیارے سے باہر نکالا اور اپنی جان بچائی، حادثے میں کوئی دوسرا شخص متاثر نہیں ہوا۔
ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ ایف-35 دنیا کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 28 ارب پاکستانی روپے) ہے۔
Average Rating