پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری

Read Time:45 Second

اسلام آباد: پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم، حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 30 اگست کو یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔

2 ستمبر کو ایک بار پھر پاکستان افغانستان کے سامنے آئے گا، 4 ستمبر کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا، پانچ ستمبر کو افغانستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہو گا۔

دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی،ڈیزل 1 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا گیا
Next post خاتون ڈاکٹر نے کومے میں رہنے والے بیٹے کے گردے عطیہ کردیے