پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی،ڈیزل 1 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا گیا

Read Time:49 Second

اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کر دی گئی، پیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 264 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قبل ازیں اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اگست کیلئے 17روپے 74پیسے فی کلو کی کمی کا اعلان کیا تھا،اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 215روپے 36پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے ۔

آئندہ ماہ کیلئے ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا، نئی  قمیت 2541روپے 36پیسے ہوگی،جولائی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت2750روپے 60پیسے تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post موبائل فون بارش میں بھیگ جائے یا پانی میں گر جائے تو کیا کریں؟
Next post پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری