تمنا بھاٹیا کی ویرات کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر لب کشائی

Read Time:1 Minute, 20 Second

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب تعلقات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور اس کے بعد نہ کبھی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ملاقات۔ تمنا کے مطابق، ’’میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی، اس کے بعد کبھی نہ بات ہوئی نہ ملاقات۔‘‘

تمنا بھاٹیا سے متعلق دوسری مشہور افواہ یہ تھی کہ انہوں نے پاکستانی سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ افواہ ایک ایسی تصویر کی بنیاد پر پھیلی، جس میں وہ اورعبدالرزاق ایک جیولری شو روم میں موجود تھے۔ تمنا نے ہنستے ہوئے کہا، ’’انٹرنیٹ واقعی ایک مزے کی جگہ ہے۔‘‘

انہوں نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ، وہ تصویر دراصل ایک تقریب کی تھی جہاں دونوں اتفاقاً شریک ہوئے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد باتیں شرمندگی کا باعث بنتی ہیں، خاص طور پر جب حقیقت میں ایسا کچھ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ، جب کسی سے کوئی تعلق ہی نہ ہو اور پھر بھی ایسی باتیں پھیلائی جائیں تو عجیب لگتا ہے۔ اس لیے وہ عموما ایسی خبروں پر دھیان نہیں دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا نے کچھ وقت پہلے اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اب یہ رشتہ ختم ہو چکا ہے۔ ان دونوں کے درمیان دوستی اب بھی برقرار ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post یمن کےساحل کےقریب کشتی ڈوب گئی،27 تارکین وطن ہلاک
Next post فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن: دی اکانومسٹ کا اعتراف