جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ، 3 افراد جاں بحق ، 2 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

Read Time:35 Second

جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے رستم بازار میں دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر شاہ کے مطابق دھماکے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا، مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا
Next post ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا