ترکیہ 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے

Read Time:36 Second

استبول: ترکیے کے شمال مغربی علاقے میں شدید زلزلہ ، بعض یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مرمرہ کے اندرونی سمندر میں استنبول کے نواحی علاقے سیلیوری کے قریب آیا۔

زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ترکیہ کے شہر مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ  یوکرین، یونان، رومانیہ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پچیس اپریل کو ہوگا آسمان پر مسکراتے چہرے کا حیران کن نظارہ ، کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا منظر دیکھا؟
Next post کے۔الیکٹرک کو ای پی آئی سی 2025 کیلئے 250 درخواستیں موصول، جدت کی نئی راہیں کھل گئیں