نیب کی 6 ماہ میں 547 ارب ، 31 کروڑ کی ریکارڈ وصولی ، اربوں کی زمین بھی واگزار کروا لی

Read Time:45 Second

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ماہ کے دوران  547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کرکے اربوں روپے کی سرکاری زمین بھی واگزار کر الی۔

نیب کی رواں سال کے پہلے 6 ماہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں 12,611 متاثرین کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی گئیں ، نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بھی واگزار کروائی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں 29 ارب روپے کی 51 کینال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ، نیب لاہور نے ریکور شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی، نیب لاہور نے 9 .3 ارب روپے کی 8 جائیدادیں واگزار کروائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مستونگ میں ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئے
Next post ارجمند پینٹنگ ایوارڈ 2025: نوجوان فنکاروں کے لیے قومی سطح کا نمایاں مقابلہ، چار بڑے نقد انعامات کا اعلان