ٹرمپ کا واشنگٹن کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں لانے کا فیصلہ

Read Time:53 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، شہر بھر میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سیکیورٹی اور سیفٹی پر بات کرنی پڑ رہی ہے۔ایک وقت تھا جب دارالحکومت محفوظ ترین تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک، لاس اینجلس سمیت متعدد شہروں میں حالت خراب ہے، ہم اپنےشہروں کو گنوا نہیں سکتے، واشنگٹن میں خراب سیکیورٹی صورتحال پر فوری قابو پائیں گے۔

بولے کہ واشنگٹن اور گرد ونواح میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بات کرنا میرےلئےشرمندگی کا باعث ہے۔

ٹرمپ کا واشنگٹن میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا ہوم رول ایکٹ نافذ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں لے لیا جائے گا۔ ضرورت پڑی تو واشنگٹن میں افواج بھی تعینات کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی
Next post پاکستان اور امریکا کی بڑھتی قربت نے بھارت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ، برطانوی اخبار