فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد: ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ’ہلال جرات‘ سے نوازا گیا۔ ایئر چیف ظہیر احمد بابرسدھو کو بھی ہلال جرات جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد اورچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کونشان امتیاز دیا گیا۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھارتی جارحیت کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے پرنشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا،

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نذیرتارڑ ،وزیر داخلہ محسن نقوی ، احسن اقبال کو نشان امتیاز ، سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر بشریٰ انجم ،حناربانی کھر ،خرم دستگیر ، عمرفاروق ، جلیل عباس جیلانی کو ہلال امتیاز جبکہ معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر عطا تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ طارق فاطمی ، فیصل سبزواری ، احد چیمہ ،منصور عثمان اعوان ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

ونگ کمانڈر بلال رضا ، ونگ کمانڈر حمادابن مسعود ،اسکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان ، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق اور اسکواڈرن لیڈر طلال حسن کوستارہ جرات دیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی منگنی ہوگئی، منگیتر کون ہے؟
Next post نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟