قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس: کون اِن ہوگا اور کس کے آؤٹ ہونے کا امکان؟ نام سامنے آگئے

Read Time:1 Minute, 8 Second

لاہور: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025 کے معاملے پر کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق کوچز، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹس کی سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے مشاورت  حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ 

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد  کنٹریکٹس کا اعلان ہو گا، یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے 3  تین سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہے ۔

ذرائع کے مطابق   سب سے زیادہ تبدیلی ڈی کیٹیگری میں ہونے کا امکان ہے جس کے بعد کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہوگئی ہے،  کئی نئے کھلاڑی جگہ بنائیں گے جب کہ کچھ کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  تینوں فارمیٹ میں سے اب کسی فارمیٹ کا حصہ نہ بننے والوں کی چھٹی یقینی ہوگئی ہے،  حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے تاہم ذرائع نے  ان کرکٹرز کی شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

 دوسری جانب  عامر جمال، محمد حریرہ،حسیب اللہ عثمان خان  اور  محمدعلی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کلاؤڈ برسٹ کیا ہوتا ہے اور یہ کب ہوتا ہے؟
Next post اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو میں ہونیوالی لڑائی کی اہم وجہ بتادی