اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو میں ہونیوالی لڑائی کی اہم وجہ بتادی

Read Time:51 Second

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے  ساس بہو کے درمیان ہونے والی لڑائی کی اہم وجہ بتادی۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ ساس بہو کے رشتے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

محسن گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی نہ کریں، جب شادی ہوکر بہو آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے میرا بیٹا مجھے سے چھن گیا ہے، دوسری جانب بیٹی کی ماں سے کہتی ہے کہ کوشش کرنا الگ گھر لے لینا اور جب بیٹی الگ گھر کی سوچ لے کر جاتی ہے تو پھر مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹا اپنی بیوی کو زیادہ وقت دیتا ہے تو بیٹے کی ماں کو لگتا ہے اس کا بیٹا اس سے دور ہوگیا ہے تو اس طرح کی سوچ بھی لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس: کون اِن ہوگا اور کس کے آؤٹ ہونے کا امکان؟ نام سامنے آگئے
Next post یوکرین کو مشورہ دوں گا جنگ بندی معاہدہ کر لیں، امریکی صدر