امریکہ نے 6 ہزار غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیئے

Read Time:1 Minute, 6 Second

واشنگٹن: امریکہ نے 6 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کی وجہ مقررہ وقت سے زائد قیام اور قانون شکنی بتائی ہے۔

حکام نے ویزے منسوخ کیے گئے طلبا کی ایک مختصر تعداد ایسی بھی بتائی ہے جو امریکہ کے مطابق دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق 4 ہزار کے قریب ویزے قانون شکنی پر منسوخ کیے گئے۔ جن میں سے زیادہ تر نشے میں گاڑی چلانے، حملہ کرنے یا چوری جیسے دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ دہشت گردی کی حمایت کی وجہ سے 200 سے 300 ویزے منسوخ کیے گئے۔

واضح رہے کہ مذکورہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن سے جڑے معاملات پر کریک ڈاؤن کے ایک ضمنی حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے بارے میں بھی سخت رویہ اپنایا گیا ہے۔

امریکہ نے سوشل میڈیا پر طلبا کی چیکنگ سخت کرنے کے ساتھ ساتھ اسکریننگ کا دائرہ کار بھی بڑھایا دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے رواں برس بیرون ملک امریکی سفارت کاروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ ایسے لوگوں کی درخواستوں کے بارے میں ہوشیار رہیں جن کو امریکہ مخالف کے طور پر دیکھا جاتا ہے یا وہ سیاسی ایکٹیویزم سے منسلک رہے ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، کے پی میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ، سیلاب سے اموات 358 ہوگئیں
Next post گوگل نے جی میل صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا