
پاکستان میں کوئی اے کیٹیگری کا پلیئر نہیں؟ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹس پر حیران
Read Time:36 Second
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹس پر حیران ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی اے کیٹیگری کا پلیئر نہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان ڈی کیٹیگری میں ہے، ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے والے ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل سی کیٹیگری میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو کم اہمیت دینا حالیہ زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کے ”کی پلیئر“ نہیں، اصل میچ ونر سلمان علی آغا ہیں، سلمان ہر فارمیٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Average Rating