
سپریم کورٹ ، عمران خان کی 8 ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی
Read Time:39 Second
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی ،معاون پراسیکیوٹر نے التوا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی طبیعت ٹھیک نہیں، کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر یں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کل سماعت رکھ رہے ہیں، کل دیکھ لیں گے، پی ٹی آٓئی کے وکیل س لمان صفدر نے عدالت سے گزارش کی کہ بانی پی ٹی آئی کے بہنوں کو بھی بات کرنے کی اجازت دی جائے ، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت صرف وکیل کو ہی سنے گی۔
Average Rating