ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کی بیٹرز میں دوسری پوزیشن، رضوان اور شاہین کی تنزلی

Read Time:1 Minute, 9 Second

اسلام آباد: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹرز میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر ہیں، بابراعظم دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، پاکستان کے محمد رضوان کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 27 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 28 پوزیشن پر ہیں۔

ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 پوزیشن پر چلے گئے ہیں، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں، کوئی پاکستانی کھلاڑی آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، بڑے ناموں کی واپسی
Next post امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ