پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Read Time:39 Second

کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا ،تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے تربت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، تفصیلات جاری
Next post پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت دیگر سینئر فوجی کمانڈرز برطرف