محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، پی سی بی

Read Time:45 Second

اسلام آباد: پی سی بی نے ون ڈے کے لئے محمد رضوان کی سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی تردید کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کیلئے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تا حال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی ہے، اس حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ون ڈے ٹیم کے لئے محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا اور ٹیسٹ ٹیم کے لئے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنائے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا
Next post ثقافتی سفارتکاری، تعلیم اور سیاحت کا فروغ عوام کو قریب لاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب