ثقافتی سفارتکاری، تعلیم اور سیاحت کا فروغ عوام کو قریب لاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Read Time:42 Second

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ثقافتی سفارتکاری، تعلیم اور سیاحت کا فروغ عوام کو قریب لاسکتا ہے۔

مریم نوازکے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھکسان شینا وترا نے عشائیہ تقریب منعقد کی، جس میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم نے مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام اور معاشی تعاون پر مبنی ہے، جدت اور عوام کی خدمت پنجاب کی ترقی کا ویژن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ میں ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی مثال قابل تقلید ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن کے ویژن پر چلتے ہوئے نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، پی سی بی
Next post گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر لڑائی 3 جانیں نگل گئی