سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Read Time:41 Second

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے جائیداد میں حصہ نہیں دینا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہیں گھر کی صفائی کرتی ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا ہے،قرآن کے حکم سے کیسے انکاری ہو سکتے ہیں، جائیداد کی تقسیم نامہ پر بہن کے دستخط نہیں ہیں۔

بھائی شہاب کے وکیل نے کہاکہ بہن مریم کو حصہ دیا ہے وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے، عدالت نے بہن کے حصے کے خلاف بھائی کی اپیل خارج کردی۔ کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر لڑائی 3 جانیں نگل گئی
Next post کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل