ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Read Time:45 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سیالکوٹ، گجرات،جہلم، نارووال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی وجہ سے جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاؤالدین،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت معمولی گر گئی
Next post بھارتی مصنوعات پر امریکا کے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق، نوٹیفکیشن جاری