مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Read Time:1 Minute, 21 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دورۂ بھارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کواڈسمٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا لیکن متعدد بار یقین دہانی کے باوجود انہوں نے یہ دورہ ترک کردیا ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت میں کواڈ سمٹ کیلئے دورے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہا جا رہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مودی صدر ٹرمپ کے بار بار اس دعوے سے برہم تھے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو حل کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ امریکا کا بھارت،پاکستان جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں اور یہ معاملہ دونوں ممالک نے براہِ راست طے کیا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے متنازع بیان بازی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال دورہ بھارت کے منصوبے ختم کردیے ہیں، فیصلہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

واضح رہے ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھا ہے۔

اب تک اس مبینہ منسوخی پر وائٹ ہاؤس یا بھارت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوئی سرکاری تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹام کروز نے 600 ملین ڈالر کیسے کمائے؟ ہالی وڈ اسٹار کا انکشاف
Next post سیلاب سے لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ: کیا پاکستان کو غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟