متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی ، ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا

Read Time:44 Second

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

15 ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جبکہ اسی دن شام سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیموں میں بھی مقابلہ ہو گا ، ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا  14 ستمبر کو ہو گا۔

دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جائیں گی۔ سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ، 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے
Next post سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں، نئی تصاویر جاری