سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں، نئی تصاویر جاری

Read Time:1 Minute, 27 Second

واشنگٹن: سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق افواہیں سرگرم ہیں جس نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں کردیا ہے۔

تاہم اب امریکی صدر کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں جب ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے 30 اگست 2025 کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ہیش ٹیگ #TrumpIsDead نے ہنگامہ برپا کیا۔

افواہوں کے جنم لینے کی ایک اہم وجہ یہ بھی سامنے آئی کہ امریکی صدر چند دنوں سے سوشل میڈیا پر متحرک نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے کوئی پریس کانفرنس کی تھی۔

اس کے علاوہ یہ افواہیں اس وقت اور بھی بڑھ گئیں جب وائٹ ہاؤس کی آفیشل لائیو اسٹریم میں ایک تکنیکی خرابی ہوئی اور اسکرین پر عارضی طور پر پیغام سامنے آیا کہ ساتھ رہیں، ہم جلد ہی دوبارہ لائیو ہوں گے، محض چند لمحوں کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر مزید تجسس کو ہوا دی۔

وہیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ بیان نے بھی ٹرمپ کے چاہنے والوں کی تشویش میں اضافہ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ مر جائیں تو میں ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

تاہم ہفتے کی صبح یہ ساری افواہیں دم توڑ گئیں جب ٹرمپ کو صحت مند حالت میں گولف کھیلتے دکھایا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹرمپ کی صحت سے متعلق کوئی تشویشناک خبر بھی سامنے نہیں‌ آئی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ اپنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ گالف کھیلنے میں مصروف تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہوں، 2022ء میں بھی اسی نوعیت کی افواہیں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرچکی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی ، ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا
Next post پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا