سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گائوں تباہ ، ایک ہزار افراد ہلاک ، صرف ایک شخص زندہ بچا

Read Time:43 Second

 خرطوم :مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مارا کے پہاڑوں خوفناک شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

باغی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دنوں کی جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے تاراسین نامی پورا گاؤں ملبے تلے دب کر تباہ ہو گیا ، گائوں میں صرف ایک فرد زندہ بچا۔

باغی گروپ لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان کی خونریز خانہ جنگی کا تیسرا سال جاری ہے ، سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان لڑائی کے باعث ہزاروں افراد نے دور دراز پہاڑی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے، باقاعدہ حکومتی ڈھانچہ نہ ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب کے کئی اضلاع میں الرٹ
Next post بیلجیئم کا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ، اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان