الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

Read Time:51 Second

لندن: برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں حیدر علی کیخلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا ، حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکتے ہیں۔

واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد قومی کرکٹر کیخلاف تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔

پولیس نے حیدر علی کو ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعد گرفتار کیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ضمانت  پر رہا کیا گیا۔

یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
Next post نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے