پہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید، 5 اہم سوالات کے جواب مانگ لیے

Read Time:47 Second

نئی دہلی : بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر کانگریس سمیت بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا اور 5 اہم سوال پوچھ لیے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی حکومت سے سوالات کیے گئے کہ پہلگام حملہ کیسے ہوا؟ انٹیلی جنس کیسے ناکام ہوئی؟ سرحد پار سے اگر کوئی آیا تو کیسے آیا؟ 26  لوگوں کی موت کا ذمے دار کون ہے؟   کیا وزیر داخلہ امت شاہ استعفیٰ دیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی حملے کی ذمہ داری قبول کریں گے؟

اس سے قبل بدھ کو دارالحکومت نئی دہلی میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز
Next post پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف