نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ انگریزی: خلیل الرحمن قمر

Read Time:1 Minute, 16 Second

اسلام آباد: معروف سینئر ڈرامہ نگار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے تمام پراجیکٹس پر تنقید کرتے ہیں، جن میں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان شامل ہیں۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن نے کہا کہ نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ انگریزی، اس لیے میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا ہی نہیں۔ البتہ عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا ہے، لیکن ان کی اردو کمزور ہے۔ پاکستان میں ڈرامے خالص اردو میں بنتے ہیں، اس لیے اداکاروں کو اردو سیکھنا ضروری ہے۔

مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک ان دونوں کے ساتھ کام نہیں کیا ، ان کی جانب سے تنقید جائز ہے، لیکن ان شاءاللّٰہ، جب وہ اردو سیکھ لیں گی تو میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ وہ سینئر اداکارائیں ہیں اور برسوں سے کام کر رہی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ انہوں نے عتیقہ اوڈھو کے ڈراموں میں ’دشت‘ یا ’نجات‘ دیکھے ہیں، جن میں چائلڈ لیبر کا موضوع تھا، اور مرینہ خان کے ڈراموں میں صرف ’تنہائیاں‘ اور ’دھوپ کنارے‘ دیکھے ہیں۔ اس کے بعد کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا میری خواہش ہے کہ ایک دن یہ دونوں اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہوں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے
Next post رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا