بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

Read Time:55 Second

لاہور: ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 9 ستمبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان  میں کہا کہ بہاولپور، بہاولنگر اور گجرات میں ابھی بارش ہو رہی ہے۔ اور ساتھ ہی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھی دورہ کیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ گجرات کی بڑی سڑکیں کلیئر ہیں۔ اور اگلے 24 گھنٹوں میں گجرات کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ گجرات کی کئی سڑکوں پر پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کو صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث موسم ٹھنڈا ہو گیا۔ تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ملک بھر میں یوم فضائیہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
Next post نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ انگریزی: خلیل الرحمن قمر