ایشیا کپ ، کون کب کس سے مدمقابل ہو گا؟

Read Time:1 Minute, 35 Second

دبئی: ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کل متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں، ان میں پاکستان، بھارت، اومان، یو اے ای، افغانستان، بنگلہ دیش، ہانک کانگ اور سری لنکا شامل ہیں۔

ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، اومان، پاکستان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے تمام میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوا کریں گے، پہلا میچ کل نو ستمبر بروز منگل کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، 11 ستمبر کو تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے، 12 ستمبر کو چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

13 ستمبر کو پانچویں میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا پنجہ آزمائی کریں گے، ایشیا کپ کا چھٹا اور بڑا میچ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، 15 ستمبر کو ساتویں میچ میں یو اے ای اور اومان آمنے سامنے ہوں گے۔

15 ستمبر کو ہی آٹھواں میچ ہانگ کانگ اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو نویں میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، 17 ستمبر کو دسویں میچ میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

18 ستمبر کو گیارہویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا، 19 تاریخی کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا بارہواں اور آخری پول میچ بھارت اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیموں کے درمیان میچ ہوں گے، 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
Next post ترکیہ میں ایکس، یوٹیوب اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی گئی