سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

Read Time:1 Minute, 9 Second

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، 100 انڈیکس 1262 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہواتھا اور 100 انڈیکس نے ایک نئی عبوری حد عبور کی تھی۔

100 انڈیکس 1846 پوائنٹس اضافے سے 154511 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو100 انڈیکس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح تھی لیکن آج انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید کی سزا
Next post ایشیا کپ ، کون کب کس سے مدمقابل ہو گا؟