غزہ میں دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، بیت المقدس میں فائرنگ سے 7 افراد مارے گئے

غزہ میں دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، بیت المقدس میں فائرنگ سے 7 افراد مارے گئے

Read Time:56 Second

غزہ: شمالی غزہ میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج کا ٹینک زیرزمین نصب دھماکہ خیزمواد سے ٹکرا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکزپرقبضے کی غیرقانونی مہم جاری ہےاس منصوبے کے تحت اب تک 50 سے زائد عمارتیں مکمل طورپرتباہ کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پرمزید کارروائیوں اور بمباری کے عندیے دیے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ادھرمقبوضہ بیت المقدس میں بھی صورت حال تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں دوافراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک اورمتعدد کوزخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ دونوں حملہ آوروں کا تعلق مغربی کنارے سے تھا اورانہیں موقع پرہی گولی مارکرہلاک کردیا گیا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظرشہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی کارروائیوں پرخاموش عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط، عدالتی رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری پر تحفظات
Next post پاکستان میں سائبر سکیورٹی بحران، 18 کروڑ 40 لاکھ سے زائد شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت