وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Read Time:54 Second

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

سیشن کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل 19 جولائی 2025 کو بھی سیشن کورٹ نے علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید سستا
Next post ایپل نے نئی آئی فون 17 سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں