رشتوں کو لیکر ہماری خواتین ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہوئی ہیں: جویریہ سعود

Read Time:55 Second

اسلام آباد: پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے مشہورِ زمانہ رشتہ کروانے والی خاتون مسز خان کے نظریات پر کڑی تنقید کی ہے۔

جویریہ سعود نے بغیر نام لیے رشتہ کلچر پر بات کرتے ہوئے لکھا ‘دنیا کہاں پہنچ گئی لیکن ہماری بزرگ خواتین ابھی تک کالی اور موٹی میں پھنسی ہوئی ہیں،  ہماری آپا، پھوپھو، دادی، نانی، چاچی اور مامی ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہوئی ہیں’۔

جویریہ سعود نے ایسی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ ہوش میں آئیں اور عقلمندی کی باتیں کریں، وہ جہالت کی انتہا نہ کریں۔

واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں مسز خان کہہ رہی ہیں کہ جو لڑکیاں موٹی ہوتی ہیں، وہ شرماتی رہتی ہیں، وہ دوسروں کے سامنے آنے سے بھی ڈرتی ہیں جب کہ کالی رنگت والی لڑکیوں میں بھی اعتماد نہیں ہوتا، وہ سامنے آنے سے کتراتی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جو لڑکیاں دُبلی پتلی ہوتی ہیں، گوری چٹی ہوتی ہیں، ان میں اعتماد ہوتا ہے، وہ بات کرتی ہیں، وہ سامنے آتی ہیں، انہیں کس طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی
Next post وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ کشتیوں کے زائد معاوضے کا نوٹس لے لیا، عظمیٰ بخاری