پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

Read Time:54 Second

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی غیرمشروط معافی مانگ لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی غیرمشروط معافی مانگی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی معافی کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

واضح ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان سے سخت سوال کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے صحافیوں کو بدکلامی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کے بعد صحافی سراپا احتجاج تھے اور پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی قیادت نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق قیادت نے نعیم حیدر پنجھوتہ کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس دینے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگرد ہلاک
Next post رشتوں کو لیکر ہماری خواتین ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہوئی ہیں: جویریہ سعود