بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Read Time:43 Second

نیودہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے درخواست مسترد کر دی اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ ایک میچ ہے اور اسے میچ ہی رہنے دیں۔ جج نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کو میچ ہے، میچ ہونا چاہیے اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا۔

اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے انکار کردیا۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں 14 ستمبر بروز اتوار دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو ان شائقین کو اس ایونٹ میں ان کے درمیان تین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ سے زائد کی کمی
Next post امریکا کا چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان