ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ سے زائد کی کمی

Read Time:1 Minute, 23 Second

اسلام آباد: ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں اضافے کے بعد 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز نے ٹویوٹا کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا مقصد مارکیٹ میں اس مقبول SUVکی فروخت کو بڑھانا ہے۔

اس سے قبل ٹویوٹا نے خاموشی سے اپنے تمام گاڑیوں کی قیمت میں بیس ہزار سے زائد اضافہ کر دیا تھا۔ اب کرولا کراس کے تمام ماڈل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

کرولا کراس پاکستان میں ٹویوٹا کی ایک مقبول کمپیکٹ SUV ہے، جو ہائیبرڈ گاڑی ہے اور کارکردگی، ایندھن کی بچت اور آرام دہ ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔

اس کے انجن آپشنز میں 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV)، 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) شامل ہے، کم فیول میں شہر میں چلانے کے لیے بہترین گاڑی ہے۔اس میں ایئر بیگز، ABS، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول (VSC)، اور ہِل اسٹارٹ اسسٹ شامل ہیں۔

کرولا کراس 1.8L HEVX کی قیمت میں پانچ لاکھ 14 ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 8955000 ہو گئی ہے، اس طرح کرولا کراس 1.8L HEV کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزار کی کمی ہوئی ہے اور قیمت 9019000 سے 8555000 کی سطح پر آ گئی ہے۔

کرولا کراس 1.8L GASX کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار کی رعایت دی گئی ہے، ا س طرح نئی قیمت 7955000 ہو گئی ہے، کرولا کراس 1.8L GAS کی قیمت میں 6 لاکھ 14 ہزار کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7255000 ہو گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسرائیلی حملہ: یو اے ای کے صدر دوحا پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد متوقع، وزیراعظم ہنگامی دورے پر روانہ
Next post بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا