پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویئے کیخلاف آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ دیا

Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد: پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پی سی بی نے اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اپنے خط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، آئی سی سی اور ایم سی سی کو واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،کھیل میں سیاست قابل قبول نہیں ہوتی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں کہا کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا،واقعے اور میچ ریفری کے رویئے پر قومی ٹیم کے منیجر نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پی سی بی نے خط میں استدعا کی کہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے ٹاس میں بھارتی کپتان نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے کرکٹ روایات سے ہٹ کر مصافحہ نہیں کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ
Next post عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں