سیلابی ریلوں سے صدیوں پرانے نایاب سکوں کا خزانہ مل گیا

Read Time:1 Minute, 17 Second

ڈیرہ غازی خان: کوہ سلیمان میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں سے صدیوں پرانے نایاب سکوں کا خزانہ ملا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرہ جن جن علاقوں سے پانی اتر رہا ہے۔ وہاں جہاں تباہی کی نئی داستانیں منظر عام پر آ رہی ہیں، وہیں ڈیرہ غازی خان میں سیلابی ریلوں سے صدیوں پرانے نایاب سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کوہ سلیمان میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے صدیوں پرانے سکے برآمد ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کا کہنا ہے کہ سخی سرور کے برساتی نالے میں نایاب سکوں کا خزانہ ملا ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے برآمدسکوں میں 2 ہزار سال قبل مسیح زمانے کے ویما دیواکنشکا کے دور کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواں نگر کج ریاست، لودھی خاندان، درانی سلطنت، سکھ عہد، نادر شاہ اور تغلق زمانے کے سکے بھی ملے ہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان پر 400 سال سے زائد حکمرانی کرنے والے مغل حکمرانوں شاہ جہاں، اورنگزیب عالمگیر، بہادر شاہ ظفر کے دور کے سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جب کہ برطانیہ، چین، خراسان اور عرب ممالک کے قدیم سکے بھی ملے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ سلیمان تنویر نے بتایا کہ کوہ سلیمان سخی سرور برساتی ریلے کا راستہ صدیوں تک مختلف بادشاہوں اور تجارتی قافلوں کی گزرگاہ رہی ہے۔

یہاں سے گزرنے والے قافلے خراسان تک جاتے تھے۔ اس سے قبل یہاں سے وسطی ایشیا کے ممالک کے صدیوں پرانے سکے بھی ملتے رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی: وزیر اعظم
Next post حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا