
غزہ میں نسل کشی ، اسپین نے اسرائیل کیساتھ ہتھیاروں کی بڑی ڈیل منسوخ کر دی
میڈرڈ: اسپین نے غزہ میں صیہونی فوج کے مظالم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کیساتھ ہتھیاروں کا بڑا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔
70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) مالیت کا معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے ڈیزائن کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری کے لیے کیا گیا تھا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی خرید و فروخت پر مکمل قانونی پابندی عائد کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ 12 SILAM راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری پر مشتمل تھا، جو اسرائیلی پلیٹ فارم پلس پر مبنی ہے۔ معاہدے کی منسوخی کی تصدیق 9 ستمبر کو اسپین کے سرکاری پبلک کنٹریکٹس پلیٹ فارم پر کی گئی۔
اسپین کی بائیں بازو کی حکومت نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو ’’نسل کشی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی تجارت روک کر اس عمل کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Average Rating