پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجری کا شکار

Read Time:55 Second

اسلام آباد: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل انجری کا شکار ہو گئے۔

وہ گزشتہ روز عمان کے خلاف آخری گروپ میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا، بھارتی آل راؤنڈر عمان کے خلاف 15 ویں اوور میں کیچ پکڑنے کی کوشش میں نیچے گر ے اور انجری کا شکار ہو گئے۔

اس موقع پر وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ فیلڈنگ کے لئے واپس گراؤنڈ میں نہیں آئے تھے، آل راؤنڈر کے بارے میں پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بھارتی فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے میچ کے بعد ابتدائی طور پر اطمینان دلایا کہ اکشر پٹیل ٹھیک نظر آ رہے ہیں تاہم پاکستان کے خلا ف آل راؤنڈر کی مکمل صحت یابی پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post یورپ بھر کے ایئرپورٹس پربڑا سائبر حملہ، فضائی آپریشن مفلوج
Next post حالات بدلنےکی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر