حالات بدلنےکی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر

Read Time:57 Second

تہران: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں ختم کرنےکی قرارداد  مسترد  ہونے  پر ایرانی صدر مسعود  پزشکیان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ  ایران دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرسکتا ہے، پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ  اور خیالات راستے کھولتے اور بناتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا ہےکہ  ہماری جوہری تنصیبات نطنز  یا فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن حملہ کرنے والے ہمیں روک نہیں سکتے، حملہ کرنے والے نہیں جانتےکہ  نطنز کو  انسانوں نے بنایا  اور  وہی اسے دوبارہ بنائیں گے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ  ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار  نہیں ڈالے گا، ایران کے پاس حالات بدلنےکی طاقت ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی ہے اور  ایران پر  جوہری اور اقتصادی پابندیاں برقرار  رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان، چین، روس اور  الجزائر  نے ایران  پر  پابندیاں  روکنے کے حق میں ووٹ دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجری کا شکار
Next post بگرام ایئر بیس واپس نہ کیا تو افغانستان کیساتھ ‘بہت برا’ ہوگا، صدر ٹرمپ